ویت نام میں سیلاب،5 افراد ہلاک4 لاپتہ

ویت نام کے وسطی علاقوں  میں آنے والے سیلاب نے 5 جانیں لے لیں

1106139
ویت نام میں سیلاب،5 افراد ہلاک4 لاپتہ

ویت نام کے وسطی علاقوں  میں آنے والے سیلاب نے 5 جانیں لے لیں۔

 شین ہوا خبر رساں ایجنسی   کے مطابق ، شدید بارشوں کی وجہ سے بعض علاقوں میں سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی  جس کی لپیٹ میں آکر 4 افراد  لاپتہ بھی  ہوئے۔

اس سیلاب میں  23 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا  ،62 ہزار مویشی  اور پرندےتلف ہوئے   ۔

  اس سال ویت نام  میں آنے والے طوفانوں کے  سبب  189 افراد ہلاک  یا لاپتہ اور 140 زخمی ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں