جاپان:دو امریکی طیارے دوران پرواز ٹکرا گئے،7 افراد سوار تھے

امریکی فضائیہ کے دو طیارے جاپان کی سمندری حدود میں ٹکرا گئے جن میں   کےسی 130سے دوران پرواز ایف 18 طیارے میں تیل بھرا جارہا تھا

1101302
جاپان:دو امریکی طیارے دوران پرواز ٹکرا گئے،7 افراد سوار تھے
KC-130.jpg

امریکی فضائیہ کے دو طیارے دوران پرواز جاپان کی سمندری حدود میں ٹکرا گئے  جن میں 7 افراد سوار تھے۔

 خبر کے مطابق، امریکی فضائیہ کے دو طیارے جاپان کی سمندری حدود میں ٹکرا گئے جن میں   کےسی 130سے دوران پرواز ایف 18 طیارے میں تیل بھرا جارہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا  ہے کہ ٹکرانے والے دونوں جہازوں میں 7 افراد سوار تھے، جبکہ امدادی  آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے  لیکن فی الوقت  کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئیں، حکام کی جانب فوری  امداد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جاپان میں امریکی بحری اور فضائی افواج کے 50 ہزار تعینات ہیں۔

حکام کا کہنا ہے  طیارے میں سوار ایک شخص کو  بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر 6 کی تلاش جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں