چین: کیمیائی کارخانے میں شدید دھماکہ،22 افراد ہلاک،22 زخمی

چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر زیانگ جیاگو میں  کمیائی کارخانے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہو گئے

1096354
چین: کیمیائی کارخانے میں شدید دھماکہ،22 افراد ہلاک،22 زخمی

 چینی  شہر زیانگ جیاگو میں کیمیائی کارخانے میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

خبر  کے مطابق، چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر زیانگ جیاگو میں  کمیائی کارخانے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد  کارخانے  میں آگ لگ گئی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ دھماکہ  اتنا  شدید  تھا کہ اطراف کے 15 گھر تباہ ہو گئے اور تقریباً 355 رہائشی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا  اس کے علاوہ 50 کے قریب گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جس میں 38 ٹرک اور 12 گاڑیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ زیانگ جیاگو شمالی چین کے صوبہ ہبائی کا اہم صنعتی شہر ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں