انڈونیشیا: 5.2  کی شدت سے زلزلہ

سماٹرا میں واقع صوبے آچے میں 5.2  کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

1092674
انڈونیشیا: 5.2  کی شدت سے زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں واقع صوبے آچے میں 5.2  کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات  BMKG کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبے کے دارالحکومت باندا آچے سے 106 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور زلزلے کی زیر زمین  گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے  میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور محکمہ موسمیات  BMKGny اور پیسیفک سونامی مرکز نے سونامی کی وارننگ بھی نہیں دی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا "پیسیفک فائر چیمبر " کے نام سے پہچانے جانے والے زلزلے اور آتش فشانی بیلٹ پر واقع ہے  ۔ملک میں 26 دسمبر 2004 میں 9.1کی شدت سے زلزلہ آیا تھا جس کے بعد آنے والے سونامی  کے نتیجے میں ہمسایہ ممالک  سمیت ایک وسیع علاقے میں 2 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں