جنوبی کوریا اورامریکہ کی فوجی مشقوں کا آغاز

جنوبی کوریا اور امریکہ نے اپنی ملتوی فوجی مشقوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہےجس میں تقریبا 500 فوجی شریک ہوں گے

1082301
جنوبی کوریا اورامریکہ کی فوجی مشقوں  کا آغاز

جنوبی کوریا اور امریکہ نے اپنی ملتوی فوجی مشقوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

 جنوبی کوریائی وزارت دفاع کے مطابق، دونوں ممالک  یہ مشقیں ایک ہفتے تک جاری رکھیں گے اور ان میں تقریبا 500 فوجی شریک ہوں گے۔

 قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن سے اپنی تاریخی ملاقات کے دوران ایسے مشقیں ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 شمالی کوریا نے دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ ایسی مشقوں کی صورت میں امن مذاکرات معطل کر سکتا ہے۔

 یاد رہے کہ  امریکہ نے جنوبی کوریا میں 28500 فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔



متعللقہ خبریں