اسرائیل اور بھارت کے درمیان طویل مسافت  ائیر ڈیفنس سسٹم کی فروخت کا معاہدہ

اسرائیل کی فضائی و خلائی صنعت  IAI کا بھارت کے ساتھ 777 ملین ڈالر مالیت کے طویل مسافت ائیر ڈیفنس سسٹم کی فروخت کا معاہدہ

1074748
اسرائیل اور بھارت کے درمیان طویل مسافت  ائیر ڈیفنس سسٹم کی فروخت کا معاہدہ

اسرائیل کی فضائی و خلائی صنعت  IAI نے بھارت کے ساتھ 777 ملین ڈالر  مالیت کے طویل مسافت  ائیر ڈیفنس سسٹم کی فروخت کا معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا ہے۔

IAI کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق بھارت کی بحریہ 7 مختلف بحری جہازوں میں استعمال کے لئے اسرائیل سے طویل مسافت کے باراک۔8 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدے گی۔

ائیر ڈیفنس سسٹم کی فروخت  کا معاہدہ IAI اور بھارت  کی سرکاری کمپنی بھارت الیکٹرانکس  لمیٹڈ کے درمیان طے پایا ہے  اور اس کی مالیت 777 ملین ڈالر  بتائی گئی ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع آویگڈور لیبر مین نے فروخت کے بارے میں جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کے لئے کئے گئے مصارف ، مصارف نہیں سرمایہ کاری شمار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے بعد اسرائیل بھارت کو  سب سے زیادہ اسلحے کی فروخت کرنے والا  تیسرا ملک ہے اور بھارت اسرائیل سے ہر سال اوسطاً ایک بلین ڈالر مالیت  کا اسلحہ خریدتا ہے۔



متعللقہ خبریں