جموں کشمیر: بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کوشہید کردیا

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کیا اور بارہ مولا کے ضلع بونیارمیں محاصرہ کرتے ہوئے آپریشن کے نام پر 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

1071998
جموں کشمیر: بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کوشہید کردیا

قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھرآپریشن کے نام پر 4 کشمیری نوجوانوں کو  ہلاک  کردیا۔

خبر کے مطابق، مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کیا اور بارہ مولا کے ضلع بونیارمیں محاصرہ کرتے ہوئے آپریشن کے نام پر 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

واقعے کے بعد کشمیریوں کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں جب کہ حریت قیادت نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے نمازجمعہ کے بعد کشمیریوں کے قتل کے خلاف پرامن احتجاج کی  اپیل بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے جب کہ گزشتہ روزبھی ضلع پلوامہ میں کارروائی کرتے ہوئے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں