بھارت: زیکا وائرس کے مریضوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی

جے پور میں حالیہ 18 دن کے اندر 29 افراد میں زیکا وائرس کی تشخیص کی گئی

1066170
بھارت: زیکا وائرس کے مریضوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی

بھارت کے صوبہ راجستان  سے منسلک شہر جے پور میں حالیہ 18 دن کے اندر 29 افراد میں زیکا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

صوبے کے محکمہ صحت کے حوالے سے روزنامہ ہندوستان ٹائمز کی شائع کردہ خبر کے مطابق حالیہ 18 دنوں میں جے پور میں 29 افراد میں زیکا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔ خبر کے مطابق رواں سال میں اس وائرس میں مبتلا پہلا مریض صوبہ تامل ناڈو میں دیکھا گیا تھا۔

جے پور کے 29 مریضوں میں 3 حاملہ عورتیں بھی شامل ہیں۔

بیماریوں کی روک تھام کے قومی  ادارے سے ایک با اثر شخصیت کے مطابق متعدی بیماری اس وقت تک مقامی سطح پر ہے تاہم بھارت میں اس سے قبل زیکا وائرس کے مریضوں  کی تعداد اتنی زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال تشویش ناک ہے۔



متعللقہ خبریں