انٹروپول کے سربراہ دورہ چین کے دوران لاپتہ

ماہِ ستمبر کے اواخر میں دورہ چین کے دوران لاپتہ ہونے والے انٹرپول کے سربراہ ہُنگ وی مینگ کے بارے میں سرکاری بیان جاری کیا جائے: جُرگین اسٹوک

1063795
انٹروپول کے سربراہ دورہ چین کے دوران لاپتہ

بین الاقوامی محکمہ پولیس انٹرپول  کے سیکرٹری جنرل جُرگین اسٹوک نے چینی حکام سے 29 ستمبر سے اب تک لاپتہ ادارے کے سربراہ ہُنگ وی مینگ  سے متعلق بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسٹوک نے انٹرپول کے سوشل میڈیا پیج سے ایک مختصر اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  ماہِ ستمبر کے اواخر میں دورہ چین کے دوران لاپتہ ہونے والے انٹرپول کے سربراہ ہُنگ وی مینگ کے بارے میں سرکاری بیان جاری کیا جائے۔

اسٹوک نے کہا ہے کہ ہم مینگ کی صورتحال کے بارے میں ایک سرکاری بیان  کے منتظر ہیں اور ان کی زندگی کے بارے میں اندیشوں کا شکار ہیں۔

انٹرپول کے سربراہ   ہُنگ وی مینگ    کی گمشدگی کا اعلان کل کیا گیا اور کہا گیا تھا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مینگ انٹرپول کے سربراہ منتخب ہونے سے قبل چین کی کمیونسٹ پارٹی  میں اہم فرائض ادا کر رہے تھے۔ وہ  29 ستمبر کو فرانس میں انٹروپول کے مرکزی دفتر سے چین  روانہ ہوئے اور اس تاریخ کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

مینگ کی اہلیہ اور بچوں کے فرانسیسی حکام کے ساتھ رابطہ کر نے اور بیانات درج کروانے کا بھی ا علان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مینگ نومبر 2016 میں انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں