انڈونیشیا، سمندر کی جانب سے نگلے گئے انسانوں کی نعشیں اب ساحلوں سے ٹکرانے لگی ہیں

ساحل سے ٹکرانے والی نعشوں کی اکثریت کے بدن پھول چکے  ہیں جبکہ بعض کے چہرے  ناقابلِ شناخت ہیں

1063517
انڈونیشیا، سمندر کی جانب سے نگلے گئے انسانوں کی نعشیں اب ساحلوں سے ٹکرانے لگی ہیں

انڈونیشیا میں پیش آنے والے زلزلے کے بعد سونامی  کی زد میں آتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کی نعشیں اب ساحل ِ سمندر سے ٹکرانے لگی ہیں۔

امدادی  ٹیم کے سربراہ احمد حمیم کا  کہنا ہے کہ سونامی کے ساتھ سمندر میں گم ہونے والی نعشیں اب ساحلوں سے  ٹکرانے لگی ہیں، ان کی اکثریت کے بدن پھول چکے  ہیں جبکہ بعض کے چہرے  ناقابلِ شناخت ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اب تک ان کی ٹیم نے ساحلوں سے 11 نعشیں جمع کی ہیں اور گزشتہ 7 دنوں میں 100 سے زائد نعشوں تک  رسائی ہوئی ہے جبکہ ملبے تلے سے کوئی بھی شخص زندہ نہیں نکالا جا سکا۔

 



متعللقہ خبریں