کوریائی رہنماوں کے درمیان ملاقات کل ہوگی

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن رواں ہفتے ملاقات کر رہے ہیں جس میں امید ہے کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

1050808
کوریائی رہنماوں کے درمیان ملاقات کل ہوگی

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن رواں ہفتے ملاقات کر رہے ہیں۔

  کل  ہونے والی اس ملاقات کی بابت  جنوبی کوریا کی جانب سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی جا رہی ہیں۔

امید ہے کہ اس ملاقات میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

 اس تین روزہ سربراہی اجلاس سے قبل سیول حکومت کا کہنا ہے کہ اس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے کوئی پیشنگوئی نہیں کی جا سکتی۔

 واضح رہے کہ رواں  سال  دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقاتیں ہو چکی ہیں جبکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں