افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا

یہ ایک غیر ملکی کمپنی کا ہیلی کاپٹر تھا کہ جو کورپس کمانڈ آفس سے پرواز لینے سے مختصر مدت کے بعد زمین سے ٹکرا گیا: حنیف رضائی

1041537
افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا

افغانستان کے شمالی صوبے بلخ  میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق بلخ کے 209 ویں شاہین کورپس کمانڈ آفس  کے ترجمان حنیف رضائی نے کہا ہے کہ یہ ایک غیر ملکی کمپنی کا ہیلی کاپٹر تھا کہ جو کورپس کمانڈ آفس سے پرواز لینے سے مختصر مدت کے بعد زمین سے ٹکرا گیا۔

رضائی نے کہا کہ  گرنے کے فوراً بعد  ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر کے 10 سکیورٹی اہلکاروں میں سے 3 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 7 اہلکاروں اور غیر ملکی پائلٹ  کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

ترجمان حنیف رضائی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا ہے اور موضوع سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں