طالبان نے 170 مسافروں کو اغوا کر لیا

پولیس نے آپریشن کے ساتھ 149 مسافروں کو بازیاب کرا لیا ہے

1035572
طالبان نے 170 مسافروں کو اغوا کر لیا

شمال مشرقی افغانستان  کے صوبہ قندز میں 170 مسافروں کو طالبان  عسکریت پسند نے اغوا کر لیا ہے۔

قندز کے محکمہ پولیس کے  سربراہ سیف اللہ محزن کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل کو جانے  والی تین بسوں کے  مسافروں کو قندز کی تحصیل خان آباد کے قریب روکتے ہوئے  مسافروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی بازیابی کے لیے علاقے کو بھاری تعداد میں پولیس کی نفری  منتقل کی گئی ہے جبکہ طالبان سے جھڑپیں جاری ہیں۔

پولیس نے آپریشن کے ساتھ 149 مسافروں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

21 مسافر تا حال طالبان کی تحویل میں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں