انڈونیشیا میں دو ہفتوں کے اندر دوسرا بڑا زلزلہ

دو ہفتے پیشتر اسی جزیرے پر آنے والے 7 کی شدت کے زلزلے سے 460 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے

1035335
انڈونیشیا میں دو ہفتوں کے اندر دوسرا بڑا زلزلہ
deprem.jpg
deprem.jpg

انڈونیشیا  کے جزیرہ لومبوک کے جوار میں ریکٹر اسکیل پر 6٫9 کی شدت کے زلزلے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی محکمہ ارضیاتی تحقیقات  نے اعلان کیا ہے کہ  انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک کے جوار میں  زیر زمین 20٫3 کلو میٹر کی گہرائی میں 6٫9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

قومی آفات انتظامیہ ایجنسی  کے ترجمان سو توپو پُروو   نوگ رہو نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ یہ لوگ ملبے تلے آنے  یا پھردل کے دورے سے  ہ جان بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ  علاقے میں 1800 عمارتوں کو زلزلے کے جھٹکوں سے نقصان پہنچا ہے ۔

یاد رہے کہ دو ہفتے پیشتر اسی جزیرے پر آنے والے 7 کی شدت کے زلزلے سے 460 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔


 

 

 

 



متعللقہ خبریں