کابل خود کش بم حملہ،ہلاک شدگان کی تعداد 48 ہو گئی

افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز  ایک تعلیمی مرکز  میں والے خودکش بم دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد 48 ہو گئی ہے

1033208
کابل  خود کش بم حملہ،ہلاک شدگان کی تعداد 48 ہو گئی

افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ  روز  ایک تعلیمی مرکز  میں والے خودکش بم دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

 افغان وزارت صحت کے  مطابق  اس واقعے میں 67 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ  یہ حملہ شہر کے مغربی حصے میں شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا جہاں واقع اس تعلیمی مرکز میں ہائی اسکول پاس کرنے والے طلبہ کو جامعہ میں داخلے کے لیے ریاضی، کیمیا اور طبعیات کی تعلیم دی جاتی تھی۔

فی الحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم، ماضی میں افغانستان میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں دہشت گرد تنظیم داعش  ملوث رہی ہے۔



متعللقہ خبریں