افغانستان: سڑک کنارے بم دھماکے سے پھٹ گیا،11 ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک  جبکہ 38 زخمی ہو گئے ہیں

1023050
افغانستان: سڑک کنارے بم دھماکے سے پھٹ گیا،11 ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک  جبکہ 38 زخمی ہو گئے ہیں۔

 حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ مغربی افغان صوبے فراہ کے بالا بلوک نامی قصبے  میں رونما ہوا۔

پولیس کے مطابق، اس بم سے  حفاظتی  اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایک مسافر بس اُس کی زد میں آ گئی۔

 ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

 داعش  نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں