افغانستان میں کار بم حملہ، قبائلی سردار سمیت 4 افراد ہلاک

افغانستان میں ایک خود کش کار بم حملے کے نتیجے میں قبائلی سردار حاجی حیات خان سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے

1022738
افغانستان میں کار بم حملہ، قبائلی سردار  سمیت 4 افراد ہلاک

افغانستان میں ایک خود کش کار بم حملے کے نتیجے میں ایک قبائلی سردار سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔

 ننگرہار صوبے کے حکام نے بتایا کہ اس حملے میں قبائلی سردار حاجی حیات خان کو نشانہ بنایا گیا۔

 حیات خان ایک قبائلی ملیشیا کے سربراہ بھی تھے جو باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں کابل حکومت کو مدد فراہم کر رہی ہے۔

 تاحال کسی  بھی گروہ  نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں