بھارت:40 لاکھ افراد کے شہریت سے محروم ہونے کا خطرہ،ثابت کرنے کا ستمبر تک کی مہلت

بھارت میں مودی سرکار نے ریاست آسام کے 40 لاکھ باشندوں کو بھارتی شہریت سے محروم کرتے ہوئے اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے ستمبر تک آخری موقع دینے کا اعلان کیا ہے

1022293
بھارت:40 لاکھ افراد کے شہریت سے محروم ہونے کا خطرہ،ثابت کرنے کا ستمبر تک کی مہلت

 بھارت میں مودی سرکار نے ریاست آسام کے 40 لاکھ باشندوں کو بھارتی شہریت سے محروم کرتے ہوئے اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے ستمبر تک آخری موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ،آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے شہریوں کی دوسری اور آخری فہرست جاری کردی گئی ہے۔

 فہرست میں 40 لاکھ درخواست گزار افراد کو بھارتی شہری تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

 شہریت کے لیے مجموعی طور پر 3 کروڑ 29 لاکھ باشندوں نے کاغذات داخل کیے تھے جن میں سے 2 کروڑ 89 لاکھ  شہریوں کے کاغذات کو درست قرار دیا تاہم 40 لاکھ افراد کو قبول نہیں کیا گیا۔

بھارتی حکومت نے شہریت ثابت نہ کر پانے والے 40 لاکھ باشندوں کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے ستمبر تک کا موقع دیتے ہوئے مقررہ وقت تک کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آسام حکومت نے کہا ہے کہ ان 40 لاکھ افراد کی جانب سے جمع کرانے والے نئے کاغذات کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں