کابل:خود کش حملہ،خفیہ ایجنسی کے 4 اہلکار ہلاک

افغان دارالحکومت  کابل  میں خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں  پر ہونے والے خود کش حملے میں  4 افراد ہلاک ہو گئے۔

1019549
کابل:خود کش حملہ،خفیہ ایجنسی  کے 4 اہلکار ہلاک

افغان دارالحکومت  کابل  میں خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں  پر ہونے والے خود کش حملے میں  4 افراد ہلاک ہو گئے۔

 محکمہ پولیس کے  ترجمان  حشمت استانی زئی  کا کہنا ہے کہ  خود کش بمبار  نے  خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے  ایک قافلے کے قریب خود کو اڑا دیا ۔

اس واقعے میں  4 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ جبکہ عینی شاہدین  نے 5 افراد کے  ہلاک ہونےکی اطلاع دی ہے ۔

 حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔

طالبان  کے ترجمان  ذبیح اللہ مجاہد  نے کہا ہے کہ  اس حملے میں  درجنوں اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں