ہند حکومت افریقہ میں مزید 18 سفارت خانے کھولے گی: نریندرہ مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  کہا ہے کہ ان کا ملک 18 افریقی ممالک میں اپنے سفارت خانےکھولے گا کیونکہ وہ تجارتی وسفارتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے

1019865
ہند حکومت افریقہ میں مزید 18 سفارت خانے کھولے گی: نریندرہ مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  کہا ہے کہ ان کا ملک 18 افریقی ممالک میں اپنے سفارت خانےکھولے گا۔

 یہ بات بھارتی وزیراعظم نے یوگنڈا کے دورے کے دوران کہی  اور  وہاں کی پارلیمان سے خطاب کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا ۔

 مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  حکومت ہند   افریقی ممالک سے تجارتی  و سفارتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے  جس کےلیے    نئے سفارت خانوں کا قیام ضروری ہے ۔

 بھارتی وزیراعظم نے  کہا کہ یوگنڈا اور بھارتی آبادی کی اکثریت  35 سال سے کم عمر  افراد  پر مشتمل ہے  جو کہ  باہمی  تعاون کے ذریعے   بہتر مستقبل کی ضمانت بن سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں