کابل میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

جمعہ بیس جولائی کو افغان حکام نے بتایا کہ مختلف صوبوں میں قائم چیک پوسٹوں پر کیے جانے والے عسکریت پسندوں کے حملوں میں چودہ پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر دس زخمی ہوئے ہیں

1016163
کابل میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

 

افغانستان   کے دارالحکومت  کابل میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ  کئی  ایک افراد کے  زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

جمعہ بیس جولائی کو افغان حکام نے بتایا کہ مختلف صوبوں میں قائم چیک پوسٹوں پر کیے جانے والے عسکریت پسندوں کے حملوں میں چودہ پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر دس زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے ایک نمائندے نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ انہیں واشنگٹن کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوئی ہے۔ شناخت مخفی رکھتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ طالبان اپنے خدشات کی روشنی میں امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر راضی ہو سکتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں