جاپان میں درجہ حرارت کا پارہ چڑھ گیا،14 افراد ہلاک،سینکڑوں اسپتال میں داخل

جاپان میں حالیہ تباہ کن بارشوں کے بعد دارلحکومت ٹوکیو میں  لو لگنے کے باعث 14 افراد ہلاک جبکہ  6 سال سے  بڑی عمر تک کے 101 افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے

1015469
جاپان میں درجہ حرارت کا پارہ چڑھ گیا،14 افراد ہلاک،سینکڑوں اسپتال میں داخل

جاپان میں حالیہ تباہ کن بارشوں کے بعد دارلحکومت ٹوکیو میں  لو لگنے کے باعث 14 افراد ہلاک جبکہ  6 سال سے  بڑی عمر تک کے 101 افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

خبر کے مطابق ،مغر۔بی اور مشرقی جاپان میں درجہ حرارت تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے اور عوام شدید گرمی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

گرمی کی لہر رواں ہفتے جاری رہنے کا امکان  ہے جس سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بدستور زیادہ رہے گا۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان کے اوپرہوا کے معمول سے زیادہ  دباؤ کے نظام ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرم موسم کا باعث بن رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی اور مغربی جاپان میں گرمی کی لہر تقریباً ایک ہفتہ جاری رہے گی۔



متعللقہ خبریں