جاپان: ہلاکتوں کی تعداد 222 تک پہنچ گئی

ملک کے 31 صوبوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو ہفتوں میں 700 سے زائد لینڈ سلائڈنگ کے واقعات

1014455
جاپان: ہلاکتوں کی تعداد 222 تک پہنچ گئی

جاپان میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک کے 31 صوبوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو ہفتوں میں 700 سے زائد لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آئے۔

حکام کے مطابق 30 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہیروشیما، اوکایاما اور  ایہیمے شہروں میں 70 ہزار  افراد سے زائد عملہ  امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

محکمہ قدرتی آفات کے مطابق پناہ گاہوں میں تقریباً 6 ہزار 700 سے زائد سیلاب زدگان موجود ہیں اور ملک کے 19 صوبوں سے 5.9 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

جمعہ کے روز حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں  کو 350 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے  سب سے زیادہ جانی  نقصان ہیروشیما، ایہیمے، اوکایاما، یاماگوچی، کویوٹو، گیفو، شیگا، ہویوگو، کوچی اور فوکواوکا کے علاقوں میں ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں