افغانستان: مسلح حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوب میں  مسلح حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور 2 زخمی

1008194
افغانستان: مسلح حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوب میں  مسلح حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

افغانستان میں نیٹو کے دائرہ کار میں فرائض پر مامور پُرعزم تعاون مشن سے جاری کردہ  بیان کے مطابق ملک کے جنوب میں کئے گئے مسلح حملے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق زخمی فوجیوں کو طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم فوجیوں کی شناخت کو تاحال پوشیدہ رکھا گیا ہے۔

تاہم دہشت گرد تنظیم طالبان کی طرف سے کئے گئے دعوے کے مطابق صوبہ اُرزگان میں ایک افغان فوجی  پر مسلح حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں