مون سون بارشوں نے ہندوستان میں تباہیاں مچا دیں

آسام انتظامیہ  ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  مون سون بارشوں نے  ملک کے متعدد علاقوں کو متاثر کیا ہے

994074
مون سون  بارشوں نے ہندوستان میں تباہیاں مچا دیں

ہندوستان کے شمالی صوبے آسام میں مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب  سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

آسام انتظامیہ  ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  مون سون بارشوں نے  ملک کے متعدد علاقوں کو متاثر کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آسام میں  گزشتہ 4 دنوں میں 21 افراد ہلاک جبکہ 42 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں، علاقے کا تین  ہزار ایکٹر سے زائد کے رقبے پر واقع 716 دیہات زیر آب آگئے ہیں  اور ہزاروں کی تعداد میں  لوگوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشیں  ملک کے دیگر علاقوں کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں