اقوام متحدہ کا مبصر "جائے جہنم میں": فلپائنی صدر

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آزادی عدلیہ ڈیوگو گارسیا سایان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ" وہ جہنم میں جائیں

984951
اقوام متحدہ کا مبصر "جائے جہنم میں": فلپائنی صدر

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آزادی عدلیہ ڈیوگو گارسیا سایان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ" وہ جہنم میں جائیں"۔

 یاد رہے کہ  عالمی ادارے کے مبصر نے فلپائنی عدالت عالیہ  کی جانب سے چیف جسٹس کی برخاستی کے حق میں فیصلہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلپائن میں آزادی عدلیہ خطرات کا شکار ہے۔

عالمی مبصر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اس طرح برخاست کرنے سے ججوں اور عدلیہ کے دیگر ارکان کو سخت پیغام جائے گا۔

 اس واقعے پر  ڈوٹیرٹے نے کہا کہ عالمی مبصر ہمارے  اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔



متعللقہ خبریں