انڈونیشیا: القدس کی زیارت کرنا دنیا میں ہر ایک کا حق ہے

انڈونیشیا کے مسلمان، القدس اور بیت المقدس جیسے مقدس مقامات کی زیارت کی خواہش رکھتے ہیں۔ اسرائیل کو سمجھ لینا چاہیے کہ مقدس القدس تمام انسانیت کا ورثہ ہے: لقمان حکیم سیف الدین

982697
انڈونیشیا: القدس کی زیارت کرنا دنیا میں ہر ایک کا حق ہے

انڈونیشیا کے وزیر برائے دینی امور لقمان حکیم سیف الدین نے کہا ہے کہ القدس کی زیارت کرنا دنیا میں ہر ایک کا حق ہے۔

سیف الدین نے اسرائیل کی طرف سے انڈونیشیا کے سیاحوں کے لئے ملک میں داخلے کو ممنوع قرار دئیے جانے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انڈونیشیا کے مسلمان، القدس اور بیت المقدس جیسے مقدس مقامات کی زیارت کی خواہش رکھتے ہیں۔ اسرائیل کو سمجھ لینا چاہیے کہ مقدس القدس تمام انسانیت کا ورثہ ہے۔

سیف الدین نے کہا کہ ہم وزارت خارجہ میں اسرائیل کے فیصلے پر غور کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں غزہ کی سرحد پر قتل عام کی وجہ سے انڈونیشیا کی طرف سے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے کو ممنوع قرار دئیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

انڈونیشیا کے فیصلے کے بعد اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان امانوئیل ناہشون نے بھی انڈونیشیا  کے سیاحوں پر اسرائیل میں داخلے کو ممنوع قرار دئیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

انڈونیشیا اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں اور دونوں ملکوں کے شہری  ایک دوسرے  کے ملک میں داخلے کے لئے خصوصی، عارضی  یا پھر ورکنگ ویزے  کا استعمال کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں