گمشدہ طیارے کی تلاش دوبارہ شروع ہو سکتی ہے: مہاتیر محمد

ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے مطابق، نئے شواہد ملنے پر گمشدہ مسافر طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے

982175
گمشدہ طیارے کی تلاش دوبارہ شروع ہو سکتی ہے: مہاتیر محمد

ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے مطابق، نئے شواہد ملنے پر گمشدہ مسافر طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔

آج  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا اس مرحلے پر کسی ایسی چیز کی تلاش جاری نہیں رکھی جا سکتی جسے ڈھونڈا ہی نہ جا سکتا ہو۔

 واضح رہے کہ  ملائشیا ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ370 آٹھ مارچ 2014 سے لاپتہ ہے۔ کوالالمپور سے بیجنگ جانے والی اس پرواز پر 239 افراد سوار تھے۔

گزشتہ روز  ہی کوالالمپور حکام کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے بعد ایک نجی کمپنی نے جہاز کی تلاش روکنے کا اعلان کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں