اب ہاتھ ملانے، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کی تعمیر کرنے کا وقت آ پہنچا ہے: یلدرم

ہماری خواہش ہے کہ خاص طور پر طالبان کو اس تاریخی موقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارے خیال میں  اب ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور ماضی کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کی تعمیر کرنے کا وقت آ پہنچا ہے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

946818
اب ہاتھ ملانے، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کی تعمیر کرنے کا وقت آ پہنچا ہے: یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ اب ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کی تعمیر کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔

اپنے دورہ افغانستان کے دوران وزیر اعظم بن علی یلدرم نے افغانستان کے انتظامی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات  کی۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ  مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے افغانستان نے جس امن مرحلے کو شروع کیا ہے وہ نہایت دلیرانہ اور پُرمعنی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ خاص طور پر طالبان کو اس تاریخی موقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارے خیال میں  اب ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور ماضی کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کی تعمیر کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ ترکی شروع ہی سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مسائل کے مذاکراتی حل کی حمایت کرتا رہا ہے اور اس  کے لئے ترکی نے دو دفعہ ترکی۔ افغانستان ۔ پاکستان سہ فریقی اجلاس کی بھی میزبانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت اپنے علاقے میں شام  کی خانہ جنگی کے بعد شروع ہونے والے انتظامی خلاء اور دہشتگرد تنظیموں کے پیدا کردہ خطرے کے خلاف سخت جدوجہد کر رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں ہمارے ہمسایہ ممالک شام اور عراق میں پورے مفہوم کے ساتھ استحکام کا قیام عمل میں آ جائے گا اور ان ممالک میں زمینی سالمیت  کا دفاع کرتے ہوئے تمام نسلی گروپوں کے پُر امن زندگی گزارنے کے لئے ایک نیا انتظامی نظام قائم  ہو جائے گا۔

ترکی میں 15 جولائی 2016 کے فیتودہشت گرد تنظیم کے حملے کے اقدام کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے یلدرم نے کہا کہ اس دور میں   افغانستان نے ایک دفعہ پھر حقیقی دوست ہونے کو ثابت کر دیا ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور بعد ازاں افغانستان میں متعین ترک ڈیوٹی فورسز کا دورہ کریں گے۔

بعد ازاں ترکی کی تعاون و ترقیاتی تنظیم TIKA  کی طرف سے تعمیر کردہ شہید  بلند  آئیدن جامع مسجد کا افتتاح کریں گے۔



متعللقہ خبریں