بھارت:بندرسوتا ہوا نومولود بچہ اٹھا کر لے گیا،امدادی ٹیمیوں کی تلاش جاری

بھارتی ریاست اُڑیسہ کے قصبے  تلابستا میں والدہ کے ساتھ سوئے 16 دن کے نومولود بچے کو بندر اٹھاکرلے گئے

942685
بھارت:بندرسوتا ہوا نومولود بچہ اٹھا کر لے گیا،امدادی ٹیمیوں کی تلاش جاری

بھارتی ریاست اُڑیسہ کے قصبے  تلابستا میں والدہ کے ساتھ سوئے 16 دن کے نومولود بچے کو بندر اٹھاکرلے گئے۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کٹک میں بندر ایک نومولود بچے کو اٹھاکر لے گئے۔

بتایا گیا ہے  کہ تلابستا  نامی قصبے  میں  16 دن کا نوزائیدہ بچہ اپنے گھر میں اپنی والدہ کے ساتھ سو رہا تھا کہ اسے بندر نے اٹھا لیا، ماں نے جب بندر کو بچہ اٹھا کربھاگتے دیکھا تو شور مچایا تاہم اہل علاقہ کے جمع ہونے تک بندر بھاگ چکا تھا۔

خبر کے مطابق،مکینوں  نے محکمہ جنگلات اور آگ بجھانے والے محکمے کو اطلاع دی جو فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئے اور 30 افراد پر مشتمل 3 ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے میں بچے کی تلاش میں بھیج دیا گیا ہے۔

ٹیموں کی قیادت کرنے والے محکمہ جنگلات کے افسر سنگرام کیشری نے بتایا کہ والدہ کے مطابق بچے کے گلے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے اسے  رونے میں تکلیف ہے اس لئے بچے کے رونے کی آواز نہ سننے کی وجہ سے اس کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

  علاقائی  مکینوں  کا کہنا ہے کہ  جنگلات کے تیزی سے ختم ہونے کے باعث بندروں نے رہائشی علاقوں کا رخ کرلیا ہے اور گزشتہ چند دن کے دوران علاقے میں بندروں کے حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ محکمہ جنگلات کو متعدد بار شکایات کی گئیں تاہم تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔

 



متعللقہ خبریں