جاپان، ہم شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں سے باز آنے کے ارادے کا خیر مقدم کرتے ہیں

جاپانی وزیر اعظم آبے نے  شمالی۔جنوبی کوریا اور امریکہ ۔شمالی کوریا  مذاکرات کی کامیابی  کے  لیے  تعاون  فراہم   کے لیے تیار ہونے کا بھی پیغام دیا  ہے

928570
جاپان، ہم شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں سے باز آنے کے ارادے  کا خیر مقدم کرتے ہیں

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا سے  اپیل کی ہے یہ جوہری اسلحہ  سازی  سے کنارہ کشی کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدام اٹھائے۔

کیوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق  وزیر اعظم آبے  نے دارالحکومت ٹوکیو میں جنوبی  کوریائی خفیہ سروس کے چیف سو ُ ہون سے ملاقات سے قبل  اپنے اعلانات میں  کہا کہ میں شمالی کوریا  کے   جوہری ہتھیاروں سے   باز آنے پر مبنی  ڈائیلاگ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ شمالی کوریا  کی جانب سے اس معاملے میں ٹھوس قدم اٹھانا حد درجے اہم ہے۔

دوسری جانب سُو ہون نے آبے سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے بعد اپنے اعلان  میں کہا ہے کہ  جاپانی وزیر اعظم  نے کوریا جزیرہ نما علاقے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملے میں  شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات کو فروغ  دینے  میں کوشاں  جنوبی کوریائی صدر ِ مملکت مون  جے  ان  کی قیادت  کو سراہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آبے نے  شمالی۔جنوبی کوریا اور امریکہ ۔شمالی کوریا  مذاکرات کی کامیابی  کے  لیے  تعاون  فراہم   کے لیے تیار ہونے کا بھی پیغام دیا  ہے۔

جاپانی وزیر اعظم کا آئندہ ماہ  امریکہ کا دورہ  متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں