کابل میں دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہوگئی

افغان حکام نے جمعرات کے دن بتایا ہے کہ اس خونریز کارروائی میں پندرہ غیرملکی اور پچیس افغان شہری مارے گئے ہیں

897076
کابل میں دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہوگئی

افغان دارالحکومت کابل کے لگژری ہوٹل پر ہفتے کو ہوئے حملے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد چالیس ہو گئی ہے۔

افغان حکام نے جمعرات کے دن بتایا ہے کہ اس خونریز کارروائی میں پندرہ غیرملکی اور پچیس افغان شہری مارے گئے ہیں۔ دوسری طرف امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں چار امریکی بھی شامل ہیں۔ طالبان نے کابل کے اس لگژری ہوٹل پر ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔



متعللقہ خبریں