ایران میں فسادات ملک دشمن عناصر کی جانب سے کروائے جا رہے ہیں: آیت اللہ علی  خامنہ ای

انہوں نے ایران کی سرکاری ویب سائٹ  پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ   حالیہ کچھ عرصے کے دوران ایران کے دشمنوں نے   بڑی بڑی رقوم،  اسلحہ اور خفیہ  سروس کو استعمال کرتے ہوئے  ایران مین گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی ہے

880225
ایران میں فسادات ملک دشمن عناصر کی جانب سے کروائے جا رہے ہیں: آیت اللہ علی  خامنہ ای

ایران کے مذہبی رہنما   آیت اللہ علی  خامنہ ای  نے  ملک میں چھ روز سے جاری  مظاہروں اور ہنگاموں کے  ملک دشمن عناصر کی جانب سے کیے جانے کا الزام  عائد کیا ہے۔

انہوں نے ایران کی سرکاری ویب سائٹ  پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ   حالیہ کچھ عرصے کے دوران ایران کے دشمنوں نے   بڑی بڑی رقوم،  اسلحہ اور خفیہ  سروس کو استعمال کرتے ہوئے  ایران مین گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں  صحیح بیان وقت آنے پر ہی جاری کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں