کابل: ثقافتی مرکز میں ہولناک دھماکہ،درجنوں ہلاک و زخمی

افغان دارالحکومت  کابل کے علاقے پلِ سوختیا میں واقع تیبیان ثقافتی مرکز پر خود کش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 2 درجن  سے زائد زخمی ہوگئے

877362
کابل: ثقافتی مرکز میں ہولناک دھماکہ،درجنوں ہلاک و زخمی

افغان دارالحکومت  کابل کے علاقے پلِ سوختیا میں واقع تیبیان ثقافتی مرکز پر خود کش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 2 درجن  سے زائد زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں تین صحافی بھی شامل ہیں۔
خبر کے مطابق ،ایک خود کش حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 35 منٹ پر خود کو تیبیان ثقافتی مرکز کے مرکزی دروانے پر دھماکے سے اڑا لیا ۔

 اس خود کش حملے میں اب تک 40افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ نے 40ہلاکتوں کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عام لوگ ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ جس وقت خود کش حملہ کیا گیا اس وقت کابل کے ثقافتی مرکز میں ثقافت پر کانفرنس ہورہی تھی  اسی کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں سے فنکار آئے ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں