میانمار کی فوج مسلم نسل کشی میں ملوث ہو سکتی ہے:اقوام متحدہ

میانمار کی فوج نے کہا ہے کہ وہ ریاست رخائن  کے ایک  دیہات  میں ایک ایسی اجتماعی قبر کی چھان بین کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر کے دفنا دیا گیا تھا

871459
میانمار کی فوج مسلم نسل کشی میں ملوث ہو سکتی ہے:اقوام متحدہ

میانمار کی فوج نے کہا ہے کہ وہ ریاست رخائن  کے ایک  دیہات  میں ایک ایسی اجتماعی قبر کی چھان بین کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر کے دفنا دیا گیا تھا۔

 میانمار کی فوج پر یہ الزام اقوام متحدہ کی طرف سے لگایا گیا تھا کہ رخائن  کے ایک  دیہات میں ملکی دستوں نے روہنگیا اقلیت کے خلاف نسل کشی  کے دوران بہت سے افراد کو قتل کر کے ان کی  نعشیں  اس اجتماعی قبر میں پھینک دی تھی۔

عالمی ادارے کا میانمار کی فوج پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ رخائن  میں روہنگیا مسلمانوں کی بڑے منظم انداز میں نسل کشی کی مرتکب ہوئی ہے ۔

 یاد رہے کہ رخائن سے اس سال اگست سے اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زائد روہنگیا  مسلمان مہاجرین کے طور پر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں