انڈونیشیا، جزیرہ جاوا میں شدت کے زلزلے سے 2 افراد ہلاک

زلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں 40 سے زائد  مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں  جبکہ 65 مکانات سمیت  اسپتال کی طرح  کی سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

869546
انڈونیشیا، جزیرہ جاوا میں شدت کے زلزلے سے 2 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں  پیش آنے والے زلزلے سے 2 افراد جان بحق ہو گئے ۔

انڈونیشیائی محکمہ موسمیات  نے  اس زلزلے کی شدت 7٫3 بتائی ہے تو امریکی جیالوجی تحقیقاتی مرکز نے ریکٹر اسکیل پر   اسے  6٫5  کے طور پر اعلان کیا ہے۔

انڈونیشیائی  حکام   کا کہنا ہے کہ  زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں 40 سے زائد  مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں  جبکہ 65 مکانات سمیت  اسپتال کی طرح  کی سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثناء  زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جانے والے دارالحکومت جکارتہ میں ابتک کوئی جانی  یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں