بحیرہ فلپائن:لاپتہ 3 امریکی بحری جوانوں کی تلاش روک دی گئی

بحرالکاہل  میں بدھ کے روز گرنے والے  امریکی طیارے   پر سوار  3  لاپتہ بحری   جوانوں  کی دو روز سے جاری تلاش کا  کام روک دیا گیا ہے

854160
بحیرہ فلپائن:لاپتہ 3 امریکی بحری جوانوں کی تلاش روک دی گئی

بحرالکاہل  میں بدھ کے روز گرنے والے  امریکی طیارے   پر سوار  3  لاپتہ بحری   جوانوں  کی دو روز سے جاری تلاش کا  کام روک دیا گیا ہے۔

  تلاش کا یہ کام بحیرہ فلپائن   میں جاری تھا  جس میں امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس  رونالڈ ریگن    شامل تھا ۔

 یاد رہے کہ    یہ حادثہ امریکی۔جاپان مشترکہ  فوجی مشقوں کے درمیان  پیش آیا     جس میں   سی- ٹو "گرے ہاونڈ" نامی ایک مال بردار طیارہ  سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا  تھا ،اس طیارے پرعملے کے 11 افراد سوار تھے جن میں سے 8 کو بچا لیا گیا  جبکہ باقی تین  تاحال گمشدہ ہیں۔

 



متعللقہ خبریں