بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے 6 مزید ارکان کو سزائے موت کا حکم

بنگلہ دیش میں ایک عدالت نےملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کے 6 ارکان کوموت کی سزا سنادی جن میں  جماعت اسلامی کے ابو صالح محمد عبدالعزیز بھی اس میں شامل ہیں

853519
بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے 6 مزید ارکان کو سزائے موت کا حکم

بنگلہ دیش میں ایک عدالت نےملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کے 6 ارکان کو 1971 کی پاکستان کے خلاف جنگِ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے الزام میں موت کی سزا سنادی جن میں  جماعت اسلامی کے ابو صالح محمد عبدالعزیز بھی اس میں شامل ہیں۔

ان افراد کوعالمی جرائم کے   ایک تین رکنی پینل نے سزاسنائی ۔

متعلقہ  ملزمان کے خلاف تین الزامات تھے جن میں لوٹ مار ، ضلع گائے بندھا کے موجامالی گاں میں ایک ہندو کے قتل، چھاتر لیگ کے رہنما کے قتل، اور پانچ یونینوں کے چیئرمین اور اراکین سمیت 13 افراد کا قتل شامل ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی جماعت اسلامی کے امیر 72 سالہ مطیع الرحمان نظامی کو سن1971 کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب پر پھانسی دے دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں