افغانستان: 23 ٹن منشیات  کو تحویل میں لے کر تلف کر دیا گیا

خصوصی مسلح ٹیمیں ٹرکوں میں منشیات کو  تلف کرنے کی جگہ لائیں اور منشیات کی تلفی کے موقع پر وزارت  انسداد منشیات  کے حکام بھی موجود تھے

846100
افغانستان: 23 ٹن منشیات  کو تحویل میں لے کر تلف کر دیا گیا

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات  میں 23 ٹن منشیات  کو تحویل میں لے کر تلف کر دیا گیا ہے۔

خصوصی مسلح ٹیمیں ٹرکوں میں منشیات کو  تلف کرنے کی جگہ لائیں اور منشیات کی تلفی کے موقع پر وزارت  انسداد منشیات  کے حکام بھی موجود تھے۔

ہرات پولیس ڈائریکٹر محمد ایوب انصاری نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہرات میں 10 ماہ کے دوران  تحویل میں لی جانے والی 23 ٹن منشیات کو جلا کر تلف کر دیا گیا ہے۔

احمدی نے کہا ہے کہ  منشیات کی تجارت کرنے والے 33 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ہم منشیات کے تاجروں کو  کسی صورت آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا میں خشخاش سے حاصل کی جانے والی منشیات کا 90 فیصد افغانستان میں پیدا کیا جاتا ہے اور ملک میں ایک ملین سے زائد افراد منشیات کے عادی ہیں۔



متعللقہ خبریں