آندھرا پردیش میں کشتی ڈوب گئی ،20 افراد ہلاک

جنوبی بھارتی ریاست آندھرا  پردیش ميں ايک کشتی ڈوبنے کے واقعے ميں 20افراد ہلاک ہو گئے ہيں جن ميں خواتین اور بچے بھی شامل تھے

846290
آندھرا پردیش میں کشتی ڈوب گئی ،20 افراد ہلاک

جنوبی بھارتی ریاست آندھرا  پردیش ميں ايک کشتی ڈوبنے کے واقعے ميں 20افراد ہلاک ہو گئے ہيں جن ميں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

پوليس کے مطابق، یہ  حادثہ کشتی پر گنجائش سے زيادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پيش آيا۔

 کشتی پر مجموعی طور پر38 افراد سوار تھے۔

مقامی پوليس نے بتايا ہے کہ دريائے کرشنا سے 20  افراد کی لاشوں کو نکال ليا گيا ہے جبکہ ماہی گيروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے15 مسافروں کو ڈوبنے سے بچا ليا تھا۔

ریاستی  وزير اعلیٰ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کيا ہے جبکہ وزير برائے سياحت نے اس کی تحقيقات کا حکم دے ديا ہے۔



متعللقہ خبریں