بھارت: بجلی گھر میں گرم پانی  کا پائپ پھٹ گیا متعدد ہلاک اور زخمی

اتر پردیش کے بجلی گھر میں گرم پانی  کا پائپ پھٹنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہو گئے

838837
بھارت: بجلی گھر میں گرم پانی  کا پائپ پھٹ گیا متعدد ہلاک اور زخمی

بھارت کے شمالی صوبے اتر پردیش کے الیکٹرک پاور پلانٹ میں گرم پانی  کا پائپ پھٹنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق اتر پردیش کے سرکاری بجلی گھر  NTPC میں بجلی پیدا کرنے والے یونٹوں میں سے ایک میں گرم پانی کا پائپ پھٹ گیا۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو لکھنو کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق  سال 1998 سے لے کر اب تک یہ پاور پلانٹ  بجلی کی پیداوار کے لئے بند تھا۔



متعللقہ خبریں