شمالی ملیشیا:مٹی کا تودہ گرنے سے 11غیر ملکی مزدور ہلاک،پاکستانی بھی شامل

شمالی ملیشیا میں ایک تعمیراتی علاقے میں  مٹی کا تودہ گرنے سے  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 تک جا پہنچی ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہے

832239
شمالی ملیشیا:مٹی کا تودہ گرنے سے 11غیر ملکی مزدور ہلاک،پاکستانی بھی شامل

شمالی ملیشیا میں ایک تعمیراتی علاقے میں  مٹی کا تودہ گرنے سے  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 تک جا پہنچی ہے ۔

 امدادی ٹیم کے ایک اہلکار رضوان راملی نے بتایا ہے کہ  یہ واقعہ سیاحتی صوبے پینانگ   میں واقع دو تعمیراتی علاقوں  میں پیش آیا  جہاں   کام کرنے والے 14  مزدوروں میں سے صرف 3 ہی زندہ  بچ سکے ۔

 ان غیر ملکی مزدوروں میں چینی،پاکستانی،اندونیشیائی ،برمی اور بنگلہ دیشی شامل تھے ۔

 علاقے  میں  امدادی کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں