وسطی چین میں شدید بارشیں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں

ریاست  ہوبے  میں  مؤثر ہونے والی موسلا دھار بارشیں  سیلاب آنے کا موجب بنیں   جس کے  اثر سے 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

826073
وسطی چین میں شدید بارشیں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں

وسطی چین مین  شدید بارشوں  سے پید اہونے والے سیلاب سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

شن ہوا ایجنسی کی خبر کے مطابق  ریاست  ہوبے  میں  مؤثر ہونے والی موسلا دھار بارشیں  سیلاب آنے کا موجب بنیں   جس کے  اثر سے 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

علاقے  سے 27 ہزار افراد کو  سیکورٹی خطرات کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا  گیا تو  سیلاب سے ساڑھے 8 ہزار مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں اور اڑھائی لاکھ  ہیکٹر اراضی کو نقصان  پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  شدید بارشوں سے ابتک 6 سو ملین ڈالر کا مالی نقصان  پہنچا ہے ،  متاثرہ علاقوں  میں امدادی کاروائیاں جاری  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں