ویت نام: مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں ہلاک ولاپتہ

ویتنامی حکام کے مطابق، ملک کے شمالی حصے کے مختلف علاقوں  میں مٹی کے تودوں کی زد میں آ کر کم از کم 37افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ  40 افراد تاحال لاپتہ ہیں

825428
ویت نام: مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں ہلاک ولاپتہ

ویتنامی حکام کے مطابق، ملک کے شمالی حصے کے مختلف علاقوں  میں مٹی کے تودوں کی زد میں آ کر کم از کم 37افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ  40 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

 واضح رہے کہ   شمالی ویت نامی بالائی فضا کے دباؤ میں شدید کمی پیدا ہوئی اور اس کے نتيجے ميں تیز رفتار طوفانی جھکڑ چلے اور موسلا دھار بارشیں ہوئيں۔

 اس موسمیاتی تبدیلی  سے ويت نام کے کُل چھ صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوآ بِنہ نامی صوبے ہوئی ہیں جہاں گیارہ افراد ہلاک اور 21 لاپتہ ہیں۔

ویت نام ميں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ  ہوآ بِنہ میں لاپتہ اور ہلاک ہونے والے افراد سوئے ہوئے تھے جب اُن پر مٹی کے تودے گر پڑے۔

 امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں