ملائیشیا: دینی درسگاہ میں آگ لگ گئی،25 طلبہ ہلاک متعدد زخمی

ملائیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کوالالمپور کی ایک دینی درسگاہ میں آگ لگنے سے طلبہ اور اساتذہ سمیت کم از کم 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے

806670
ملائیشیا: دینی درسگاہ میں آگ لگ گئی،25 طلبہ ہلاک متعدد زخمی

ملائیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کوالالمپور کی ایک دینی درسگاہ میں آگ لگنے سے طلبہ اور اساتذہ سمیت کم از کم 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر  کے مطابق، مدرسہ دارالقرآن اتفاقیہ میں صبح فجر سے پہلے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

کوالالمپور شہر میں امدادای کارروائیوں سے متعلق محکمے کے سربراہ خیرالدین درہمان نے بتایا کہ 23طلبہ اور 2 معلمین کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

وزیر اعظم نجیب رزاق نے اس واقعے پر اپنی ایک ٹویٹ میں افسوس کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں