ترکی سے روہنگیا مسلمانوں کو امداد کی ترسیل کا کام سرعت سے جاری

میانمار میں حکومتی و فوجی جارحیت سے  راہ فرار اختیار کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے مسلمانوں کی تعداد دو لاکھ 70 ہزار تک ہو گئی ہے

804006
ترکی سے روہنگیا مسلمانوں کو امداد کی ترسیل کا کام سرعت سے جاری

ترکی  ، میانمار  میں  پر تشدد واقعات سے متاثرہ رخائن کے مسلمانوں  کے لیے جمع کردہ  انسانی امداد کو جمع کر رہا ہے تو  دوسری جانب  سے نئے  امدادی  منصوبوں پربھی عمل پیرا ہے۔

 ترکی کی جانب سے فراہم کردہ انسانی امداد کے ایک بڑے حصے کا بندو بست کرنے  والے تیکا  کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

تاہم علاقے سے موصول ہونےو الی اطلاعات کے مطابق  فوج کے آپریشن کی بنا پر  یہ عمل گاہے بگاہے  التوا کا شکار بن رہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں حکومتی و فوجی جارحیت سے  راہ فرار اختیار کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے مسلمانوں کی تعداد دو لاکھ 70 ہزار تک ہو گئی ہے۔

ترکی سے روانہ کردہ امدادی سامان سے پہلے مرحلے میں 50 ہزار افراد کے استفادہ کر سکنے کی توقع کی جارہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں