ابتک محض 73 ہزار آراکان مسلمان بنگلہ دیش پہنچ سکے ہیں

تازہ حملوں میں   آراکان مسلمانوں کی  ایک بڑی تعداد  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے، آرکان ادارے امدادی تنظیموں کو متاثر علاقوں کو جانے کی اجازت نہیں دے رہے،

800398
ابتک محض 73 ہزار آراکان مسلمان بنگلہ دیش پہنچ سکے ہیں

اقوام متحدہ  نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش پہنچنے والے آراکانی مسلمانوں کی تعداد 73 ہزار تک  ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے   مہاجرین  نے اطلاع دی ہے کہ میانمار   کے رخائن صوبے میں  فوج اور بدھ مت قوم پرستوں کے حملوں  کا آغاز ہونے کے دن 25 اگست  سے ابتک 73ہزار مہاجرین نے بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے۔

تازہ حملوں میں   آراکان مسلمانوں کی  ایک بڑی تعداد  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

لاکھوں مسلمان  اپنے جانوں کو خطرہ ہونے کی بنا پر  علاقے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں اور یہ خشکی اور سمندری  راستے بنگلہ دیش پہنچنے کی کوششوں میں ہیں، جبکہ ہزاروں کی تعداد  میں  لوگ بنگلہ دیش  میں  داخل ہونے کی اجازت نہ  ملنے  کی   بنا موت  کے خطرے سے دو چار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں