بھارت، ممبئی میں 5 منزلہ عمارت منہدم

ملبے تلے دبے  سے  لوگوں کو نکالنے کی کوششیں  جاری ہیں، اب تک 13 افراد کو ملبے سے زندہ بچا لیا گیا ہے

799180
بھارت، ممبئی میں 5 منزلہ عمارت منہدم

ہندوستانی  شہر ممبئی میں جمعرات کی صبح ایک 5 منزلہ عمارت  کے منہدم ہونے سے12افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ واقعہ جنوبی ممبئی کے بائیکلہ کے علاقے میں جی جے روڈ پر صبح پیش آيا۔

بتایا گیا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے  سے  لوگوں کو نکالنے کی کوششیں  جاری ہیں، اب تک 13 افراد کو ملبے سے زندہ بچا لیا گیا ہے  اور  ایک اندازے کے مطابق عمارت کے ملبے  تلے  30 سے 35 افراد ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے تو ان میں سے  پانچ کی حالت نازک  ہونے کا اعلان اسپتال انتظامیہ نے کیا ہے۔

ایک روز قبل ہی ممبئی میں زبردست بارش ہوئی تھی اور اسی کے بعد یہ واقعہ پیش آيا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ عمارت پرانی تھی اور اس کی تعمیر نو پر غور کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ یہ گزشتہ ایک ماہ میں ممبئی میں عمارت منہدم ہونے کا  تیسرا واقعہ۔



متعللقہ خبریں