شمالی کوریا کے مزید تین میزائل تجربات

ان تجربات کے وقت  علاقے میں امریکی اور شمالی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں  ہو رہی تھیں

797036
شمالی کوریا کے مزید  تین میزائل تجربات

امریکی فوج نے  اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے تین  قلیل المسافت  بالسٹک میزائلوں کا ایک ناکام تجربہ کیا ہے۔

امریکی  پیسیفک   ہیڈ کمان  کے اعلان میں  کہا گیا ہے کہ شمالی  کوریا کے کانگ ون  علاقے سے   پھینکے   گئے  تینوں بالسٹک میزائل اپنے ہدف کو پانے میں ناکام رہے،  دو میزائل فضا میں  جبکہ تیسرا میزائل  لانچنگ کے فوراً  بعد  تباہ ہو گیا۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ان تجربات کے وقت  علاقے میں امریکی اور شمالی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں  ہو رہی تھیں۔

خیال رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا ان مشقوں کے دفاعی مقصد کے حامل ہونے کا اعلان  کر رہے ہیں  تو بھی  شمالی کوریا  کا یہ دعوی ہے کہ یہ فوجی مشقیں اس  پر حملے کی تیاریاں ہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی  کہا گیا ہے کہ استعمال کردہ میزائل امریکہ کے لیے خطرہ تشکیل دے سکنے کی  صلاحیت نہیں رکھتے۔

 

 



متعللقہ خبریں