میانمار:26 پولیس چوکیوں پر مسلح گروہوں کے حملے،درجنوں افراد ہلاک

میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں قائم 26 پولیس چوکیوں پر مسلح گروہوں  کے منظم انداز میں کیے گئے حملوں میں 32 ہلاکتیں ہوئی ہیں

796580
میانمار:26 پولیس چوکیوں پر مسلح گروہوں کے حملے،درجنوں افراد ہلاک

میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں قائم 26 پولیس چوکیوں پر مسلح گروہوں  کے منظم انداز میں کیے گئے حملوں میں 32 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

 ان میں 21حملہ آور، ایک فوجی اور 10 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

سرکاری  بیان میں کہا گیا کہ مسلح گروہوں نے راکھین ریاست کے مقام مؤنگ ڈا میں قائم چوکیوں پرگزشتہ رات کے وقت حملے کیے۔

یہ بھی  بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد نے ان حملوں میں دستی بموں کا استعمال کیا اور کئی مقامات پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔

 یہ حملے ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے روہنگیا مہاجرین کے باعث پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔



متعللقہ خبریں